شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان اورسری لنکا میچ کا ٹاس تاخیرکا شکار

پاکستان اورسری لنکا میچ کا ٹاس تاخیرکا شکار

برسٹل(مانیٹرنگ سیل) ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور سری لنکا آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، تیز بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آج برسٹل میں رات تک مسلسل بارش ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہری برسٹل کے برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ ہونے جارہا ہے ، دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنے ابتدائی دو میں سے ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ پاکستان اور سری لنکاکرکٹ ورلڈکپ میچز میں اب تک 7 بارآمنےسامنےآئے ہیں اور پاکستان نےساتوں میچزمیں سری لنکاکوشکست دی ہے ، تاہم آج برسٹل میں تیز بارش کے سبب اگر میچ منسوخ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف نے ایک ارب 59 لاکھ کا چیک چیف جسٹس کے سپرد کر دیا