تازہ ترینکھیل

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ سیل) شہر قائد میں واقع انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز (ون ڈیز) نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے بعد 9 برس بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی، اس ضمن میں وین ڈیز اور قومی کرکٹ ٹیم کے شاہین نیشنل اسٹیڈیم میں مد مقابل ہیں۔ ٹاس جیتنے کے بعد مہمان ٹیم کے کپتان جیسن محمد نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کا جوش و ولولہ قابل دید ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ ہے اس لیے کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے 160 کے قریب کا مجموعہ بنائیں۔ اُن کا کہناتھا کہ 2008 کے بعد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہا ہوں، بابر اعظم اور فخر زمان اوپننگ کریں گے جبکہ آصف علی اور حسین طلعت ڈبیو کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلاجائےگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker