پاکستانتازہ ترینکھیل

برطانوی اخبارنے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز مشکوک قرار دے دی

westindiesلاہور(مانیٹرنگ سیل) برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیسرے ون ڈے میں ناصر جمشید اور احمد شہزاد کے پہلے پانچ اوورز میں صرف 15 رنز بنانا اسے مشکوک بناتا ہے اس کے علاوہ میچ میں وہاب ریاض کے آخری اوور میں چودہ رنز بننا اورعمر اکمل کی جانب سے رن آؤٹ کا موقع ضائع ہونے کے باعث میچ ٹائی ہوجانا مزید شکوک و سبہات کو جنم دیتا ہے، اس کے علاوہ سیریزکے پانچویں میچ میں گرین شرٹس کے اوپنرز کی جانب سے سلو رن ریٹ کے باوجود اننگز کے آخری اوور کی پانچویں بال پر پاکستان کی کامیابی کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔ اخبار نے دعوٰی کیا ہےکہ انٹر نیٹ کے ذریعے قانونی طور پر سٹے بازی کرنے والی ایک کمپنی نے دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے میچ کے ٹائی ہونے پرایک بڑی رقم کی شرط لگا رکھی گئی تھی۔ ون ڈے سیریز میں پیدا ہونے والے شکوک کے پیش نظر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے اس معاملےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جو وہاب ریاض اور عمر اکمل سے پوچھ گچھ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔اے سی پتوکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker