تازہ ترینکھیل

پاکستان نے ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی

pak t20پاکستانی بولرز کا شاندار کھیل، فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 108 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں میزبان زمبابوے کی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ زمبابوین ٹیم کو بارہ رنز پر پہلا نقصان ہوا جب ووسی سیبھاندا دو رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے چھیالیس رنز کے مجموعے پر اوپنر ہملٹن مساکادزا بھی پچیس رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹے۔ پاکستانی نژاد زمبابوین بیٹسمین سکندر رضا صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان برینڈن ٹیلر26 اور اوتسیا 23 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ ، سعید اجمل اور عبدالرحمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  کالمسٹ کونسل آف پاکستان کااہم اجلاس 3جون کومنعقدہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker