کھیل

پاکستان نے انگلینڈ کا غرور پاش پاش کردیا

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا پاکستان نے پہلا ٹیسٹ دس وکٹوں سے جیت کر انگلینڈ کا غرور پاش پاش کردیا۔  پہلی اننگز میں  ایک سوچھیالیس رنز کےخسارے کے بعد دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہو گئی ۔ دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے نامکمل اننگز دوسواٹھاسی رنز پر آئوٹ ہوئی۔ عدنان اکمل نے کیریئرکا بہترین اسکور اکسٹھ رنز کیا۔ انگلینڈ کے گریم سوان نے چار اسٹورٹ براڈ نے تین وکٹیں لیں۔انگلینڈ کی دوسری انگگز کے آغاز میں ہی عمرگل نے انگلینڈ کے تین ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں ایلسٹرکک، اینڈریو اسٹرائوس اور کیون پیٹرسن کو پچیس رنز کے مجموعے پرپویلین بھیج دیا۔ سعید اجمل اور عبدالرحمٰن  بھی انگلش بیٹسمینوں کے لئے تباہ کن ثابت ہوئے دونوں نے تین تین کھلاڑیون کو آئوٹ کیا۔ سعید اجمل نے مجموعی طور پر دس وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں  انگلینڈ نے کلین سوئپ کر دیا، پاکستان کو آخری میچ میں بھی شکست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker