کھیل

سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیمیں جلد پاکستان کا دورہ کریں گی، بشریٰ اعتزاز

اسلام آباد ﴿نمائندہ سپورٹس﴾ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی چیئرپرسن بشریٰ اعتزاز نے کہا ہے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خواتین کرکٹرز کی بہتری کے لئے ڈیوواٹمور اور جولین فاؤنٹین سے مدد لینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ اعتزاز نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اپریل میں سری لنکن ٹیم پاکستان آ جائے۔ توقع ہے کہ بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم مینز ٹیم کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل میں پاک جاپان فرینڈ شپ سیریز کے لئے قومی ٹیم جاپان جائے گی جبکہ اگست میں آئرلینڈ میں تین ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی۔ بشریٰ اعتزاز نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کی بہتری کے لئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین سے بھی مدد لینگے۔ بشریٰ اعتزاز نے بتایا کہ 2012ئ میں پورا سال لڑکیوں کے کرکٹ کیمپ لگیں گے۔ وزیر داخلہ سندھ نے گراؤنڈ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پنجاب میں بھی گراؤنڈ جلد مل جائے گا جس میں لاہور اور پورے صوبے کی کرکٹرز کو پورا سال ٹریننگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آئندہ کسی بھی ٹورنامنٹ سے قبل ٹیموں کو تیاری کے لئے دس دن دیئے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں  فرنچ اوپن مینز ڈبل کے پہلے راؤنڈ میں اعصام الحق اور بوپنا کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker