تازہ ترینکھیل

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان باقی 2 میچز کیلئے ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ

کولمبو (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے باقی 2 میچز میں بارش ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ سری لنکا کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے تاہم بارش ہونے کی صورت میں باقی 2 میچز کیلئے اضافہ دن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سری لنکن بورڈ کے مطابق چوتھا ون ڈے ہفتے کو بارش کے باعث نہ ہوسکا تو اتوار کو کھیلا جائے گا جبکہ آخری ون ڈے پیر کو کھیلا جائے گا۔ کرکٹ سری لنکا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کے مقام تبدیل نہیں ہوں تاہم بارش کے اندیشے کی وجہ سے ریزرو ڈے رکھ دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کے خلاف سری لنکا نے دووکٹوں پر تین سو رنز بنا لئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker