پاکستان (مانیٹرنگ ڈیسک) چناب رینجرز نے سرحدی چوکی سچیت گڑھ کے قریب سے بھارتی جاسوس گرفتار کرکے حساس ادارے کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق سرحدی چوکی سچیت گڑھ کے قرب سے چناب رینجرز نے 36 سالہ مشکوک شخص کو پکڑا اور اس کے قبضہ سے دو میمری کارڈ، ایک موبائل فون، تصاویر، بھارتی کرنسی برآمد کرکے حساس ادارے کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق 36 سالہ ہندو جو کہ اپنا نام سوہن لال ولد گڑارام بتاتا ہے جموں کا رہنے والا ہے۔