
اسلام آباد(پاک نیوز)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر آگئی ہے۔تفصیلات کےمطابق برطانیہ نے بھی پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی لسٹ سے نکال دیا ہے، پاکستان کا نام منی لانڈرنگ، دہشت گردی کو معاشی طور پر کنٹرول کرنے والے ممالک سے نکالا گیا ہے۔فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس نے پاکستانی ہائی کمیشن کوباقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ’برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔