کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسراون ڈےآج کھیلا جائیگا

ابو ظہبی… پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 4ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کادوسرا میچ آج شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوگا۔سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 سے برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا کے سائمن ٹوفل اور پاکستان کے احسن رضا فیلڈ ، سری لنکا کے کمار دھرما سینا ٹی وی ،ضمیر حیدر متبادل امپائر ہونگے جبکہ نیوزی لینڈ کے جیف کرو میچ ریفری ہونگے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 18 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ چوتھا اور آخری میچ 21 فروری کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 فروری کو دبئی‘ دوسرا میچ 25 فروری کو دبئی جبکہ تیسرا میچ 27 فروری کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  برطانوی باکسرعامرخان مکسیکن باکسرسے شکست کھا گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker