Uncategorized

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج ہوگا

ملائشیا(نمائندہ سپورٹس) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں مد مقابل ہوگا۔ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں آج بارش کا بھی امکان ہے۔ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اکیسویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان آج نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگا۔کیوی ٹیم نے پہلے روز بھارت کو پانچ ایک کے بڑے مارجن سے شکست دیکراپنی موجودگی کااحساس دلایاہے۔ نیوزی لینڈ نے ارجنٹائن کوبھی پانچ دو سے شکست دیدی۔ پاکستان کے کپتان سہیل عباس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم یہاں جیتنے آئی ہے اور وہ ہر ٹیم سے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بورے والا:اقتدار کیلئے میرٹ نہیں، نام کے آخر میں شریف ہونا چاہیے، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker