پاکستانتازہ ترین

پاکستان نے حتف نائن نصر میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی(بیوروچیف) پاکستان نے حتف نائن نصر میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق حتف نائن نصر میزائل زمین سے زمین تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ حتف نائن نصر ساٹھ کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف نائن نصر ملٹی ٹیوب میزائل ہے او ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حتف نائن نصر میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے قوم، پاک فوج، سائنسدانوں اور تجربے میں حصہ لینے والے انجینئیرز کو مباکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:وکلا پر پولیس گردی سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تسلسل ہے: فرخ شہباز وڑائچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker