پاکستانتازہ ترین

ڈرون حملے: امریکی ناظم الامور کی وزرات خارجہ طلبی

اسلام آباد(بیوروچیف) امریکا کی جانب سے بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں پر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور رچرڈ ہاگلینڈ کو وزرات خارجہ طلب کیا گیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ناظم الامور رچرڈ ہاگلینڈ کو بتایا گیا کہ پاکستان ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت کے خلاف سمجھتا ہے۔ ڈرون حملے غیر قانونی ہیں اور پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی انہیں نا قابل قبول ٹہرایا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روزپشاور میں امریکی سفارتکاروں کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر بھی رچرڈ ہاگلینڈ کو احتجاج ریکارڈ کریا گیا۔ رچرڈ ہاگلینڈ کو وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سفارتکار غیر قانونی اسلحہ نہیں رکھ سکتے یہ نہ صرف پاکستان کے قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ سفارتی روایات کے بھی خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button