پاکستان

دفاع پاکستان کانفرنس میں نیٹوسپلائی مستقل بند کرنے کا مطالبہ

راولپنڈی(ڈیسک نیوز)دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ نیٹو سپلائی مستقل بند کی جائے جبکہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کافیصلہ واپس لیا جائے ۔ راولپنڈی میں جے یو آئی کے امیر مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت کانفرنس میں جماعت اسلامی کے امیرمنور حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت سے تعلقات مسئلہ کشمیر سے مشروط کیے جائیں ۔امریکا ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں لیکن امریکا کو افغانستان اور عرا ق جبکہ بھارت کو کشمیر میں شکست کا سامنا ہے ۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دنیا کی کرپت ترین حکومت بن چکی ہے ۔ کانفرنس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل، اسلم بیگ ، میاں محمد اسلم اور صاحبزادہ ابوالخیرزبیربھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: کروڑ وں روپے کی لاگت ، ضلع بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ، ڈی سی او سیالکوٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker