پاکستانتازہ ترینکھیل

اولمپک میلہ شروع، سبز ہلالی پرچم اورسفید دوپٹہ نمایاں رہے

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک )دو سو سے زائد ملکوں کے کھلاڑیوں کا لندن اولمپک رنگا رنگ اور روشنیوں سے بھرا میلہ شروع ہوگیا ہے جس کا افتتاح برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ نے کیا جبکہ افتتاحی گھنٹی سائیکلنگ کے چیمپئین بریڈلے وگنز نے بجائی ۔اس تقریب کو آئلز آف ونڈر کا نام دیا گیا ہے ۔کھیلوں کے اس میلے میں دنیا بھر کے فلمی ستارے جلوہ گر ہیں ۔اولمپکس سٹیڈیم میں اس وقت ملکہ بر طانیہ اور سو سے زائد ملکوں کے سربراہان یا ان کے نمائندوں سمیت 80ہزار شا ئقین موجود اور ملکہ ایلزبتھ کی نوا سی زارافلپس سمیت دنیا بھر سے ساڑھے دس ہزار کھلاڑی شریک ہیں جبکہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد سے ٹی وی پر اس کا نظارہ کر رہے ہیں ۔افتاحی تقریب میں پاکستانی دستہ قومی لباس شلوار قمیض اور باقی ملکوں کے کھلاڑی اولمپک یونییفارم میں شریک ہیں ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔افتتا حی تقریب میں بر طا نیہ کی دہی زندگی کو اُ جا گر کیا گیاجس میں بر طا نوی زندگی کی فضا ءاور تر قی کے منا ظر کے سا تھ سا تھ شہرویوں کی مسا فی سب پیش آ نے وا لی مشکلا ت اور ان پر قا بو پا نے ، صحت اور صنعت کی کوششوں کی اور تہذیب کی عکا سی کی گئی ۔ مختلف ملکوں کے کھلاڑیوں نے قومی پرچموں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی ۔پاکستانی دستے کی قیادت قومی ہاکی ٹیم کے کپتان سہیل عباس نے کی ، 38رکنی پاکستانی دستے میں انعم بانڈے اور رابعہ ہ عاشق بھی شامل تھیں ، پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کے سر پر دوپٹہ نمایاں رہا تاہم عالمی میڈیا نے اس کو زیادہ فوکس نہ کیا ۔ عالمی میڈیا نے پاکستانی باریش کھاڑی کو زیادہ فوکس کیا جبکہ پاکستانی میڈیا نے اپنے کھلاڑیوں کی فوٹیج بار بار چلائی جس میں قومی لباس کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ایسا لگ رہا ہے کہ ملک نئے انتخابات کی طرف جا رہا ہے،شیخ رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker