تازہ ترینرپورٹس

پاکستان میں35ہزارشہری،4ہزار فوجی ہلاک ہوچکے ہیں: فضائیہ کے سربراہ

گزشتہ دس سالوں میں پاکستان میں تقریبا” چالیس ہزار افراد دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں، مالی نقصان کی رقم اٹھارہ ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا۔ ان کے مطابق اس عرصے میں دسیوں ہزار افراد دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں زخمی ہو چگے ہیں۔ ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق حالات ابتر ہو گئے ہیں اور بے روزگاری کی شرح بڑھ گئی ہے۔ پاکستانی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فرار ہونے والے بہت زیادہ شدت پسند پاکستان کے شمالی سرحدی علاقوں میں پناہ لیتے ہیں جہاں دہشت گردوں کا مقالبہ کرنا انتہائی دشوار ہے۔ تاہم ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ کے مطابق قومی فضائیہ انسداد دہشت گردی کے لیے کوششوں میں تیزی لا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو۔تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکو راج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker