پاکستانتازہ ترین

جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر وزیر اعظم سمیت تاجر طبقے میں خوشی کا اظہار ، سالانہ 2ارب ڈالر کا فائدہ

GSP Plusلاہور(مانیٹرنگ سیل) یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ستائیس ممالک تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہونے سے معیشت کو دو ارب ڈالر سالانہ تک فائدہ ہو گا،وزیر اعظم نواز شریف سمیت تاجر طبقے نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔یکم جنوری 2014سے جی ایس پی کے تحت ملنے والی رعایت کا سب سے زیادہ فائدہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو ہو گا۔پاکستان کی ساڑھے تین ہزار مصنوعات یورپی یونین کے ستائیس ممالک تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل کر سکیں گی جن پر ابھی گیارہ فیصد ڈیوٹی عائد ہے،پاکستانی مصنوعات کو خصوصی فائدہ ہو گا جس سے پاکستان کو دو ارب ڈالر سالانہ تک کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔اس رعایت میں بیڈ ویئر،ریڈی میڈ گارمنٹس اور کاٹن فیبرکس شامل نہیں ہوں گے۔وزیر اعظم نواز شریف کے مطابق یورپی منڈیوں تک رسائی حکومت کے معاشی ایجنڈے میں اہم ترین ہدف تھا،یورپی منڈیوں تک رسائی حکومت کے معاشی ایجنڈے میں اہم ترین ہدف تھا۔گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے صنعت کاروں کو اٹھائیس ممالک میں اپنی مصنوعات برآمد کرنے کے لیے کوئی روک ٹوک نہیں ہو گی۔دوسری طرف تاجر طبقے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے فیصلے سے ملکی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے گی۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی فری رسائی سے ملکی برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:معروف روحانی وسماجی شخصیت سید ظہوراحمد شاہ گیلانی قضائے الہی سے وفات پا گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker