کھیل

پاکستان کا انگلینڈ کے خلا ف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے جہاں بدھ کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے دن کھانے کے وقفے تک اس کے 73 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ ابتدائی بلے باز محمد حفیظ اور توفیق عمر بالترتیب 31 اور 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس میچ کے لیے باؤلر اعزاز چیمہ کی جگہ جنید خان کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔ دبئی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان نے دس وکٹوں سے جیتا تھا اور اس میچ میں پاکستانی باؤلروں خصوصاً اسپنر سعید اجمل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker