پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے اقتصادی جنگ لڑنے کےلئے تیار، شہباز شریف

shahbaz sharif

لدھیانہ(مانیٹرنگ سیل)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے اقتصادی جنگ لڑیں گے، سائنس، ترقی، تعلیم کے حوالے سے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں ۔چوتھے مینز کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہنچے تھے۔ اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیااور خیر سگالی الفاظ کہے گئے۔شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آج یہاں آکر بے حدخوشی ہورہی ہے، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میچ کھیلنے والی ہیں، پاکستان میچ جیتا تو آپ کے ہمسائے جیتے، بھارت میچ جیتا تو ہمارے ہمسائے جیت گئے۔اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجابی میں بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میچ ہوا تو وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب اور تمام تماشائیوں کو بھی بلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاں سب کو سبزی حلوہ اور پٹھورے کھلائیں گے، ہمیں پیار اور امن کو آگے لے کر چلنا چاہیے، پاکستان اور بھارت کو تجارت ساتھ لے کر چلنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آوٴ آج ہم ایک دوسرے عہد کرتے ہیں کہ دونوں ملک ایک دوسرے سے اقتصادی جنگ لڑیں گے، سائنس، ترقی، تعلیم کے حوالے سے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے اور اس خطے کو امن کا گہوارہ بنادیں گے، اس خطے کو صرف پیار اور محبت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker