پاکستانتازہ ترین

انسداد دہشتگردی کیلئے فیڈرل ریپڈ ری ایکشن فورس کا کمانڈ کنٹرول اسٹرکچر تیار

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کے لئے فیڈرل ریپڈ ری ایکشن فورس کا کمانڈ کنٹرول اسٹرکچر تیار کر لیا گیا، فورس کے اہلکار 2 سے 3 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچے گے۔  انسداد دہشت گردی فورس میں شامل کیےجانے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 500 ہوگی جس میں پاک فوج سے 60، پولیس سے 220، ایف سی سے 130 جب کہ رینجرز کے 90 اہلکاروں کو فورس میں شامل کیاجائےگا۔ فیڈرل ریپڈ ری ایکشن فورس کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ فورس کے 35 افسران و اہلکار ہیڈ کوارٹر میں شامل ہوں گے جب کہ 465 افسران و اہلکار آپریشنز میں حصہ لیں گے۔ فورس کومتحرک کرنےکےلیے ایک ارب روپے کافنڈ وفاقی حکومت فراہم کرے گی جب کہ فورس میں شامل افسران و اہلکاروں کوپاک فوج کےاسپیشل سروسز گروپ کےماہر انسٹرکڑزتربیت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور بس سروس منصوبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker