کھیل

ابوظہبی،پاکستان نے7وکٹوں پر256 رنزبنالیے

ابوظہبی : متحدہ عرب امارت کی ریاست ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے  ٹیسٹ میچ  کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں پر 256 رنز بنالئے ہیں ۔ نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق  پاکستانی اننگ کی خاص بات کپتان مصباح الحق کی شاندار ذمہ دارانہ اننگ تھی  انہوں نے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 83 رنز ناٹ آوٹ بنائے ہیں ۔ ایک وقت میں میزبان ابتدائی 4 کھلاڑی 103 اسکور پر گر گئیں تھیں جس کے بعد کپتان نے اس شفیق کے ساتھ 100 رنز کی کامیاب شراکت قائم کی اسد شفق کو اس موقع پر سوان نے بولڈ کردیا انہوں نے7 چوکوں اور 1 بلند بالا چھکامارکر 58 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں توفیق عمر نے 16،محمد حفیظ نے 31،اظہرعلی نے 24،عدنان اکمل نے 9 ،یونس خان نے 24 اور عبدالرحمٰن 0 پربنا کر  آوٹ ہوئے۔ انگلش ٹیم  کی بالنگ لائن نے اچھی نپی تلی بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 اوورز کرائے اور 7 پاکستانی بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی جن میں سے کامیاب بالر  براڈ ر اور سوان رہے انہوں نے  بالترتیب 47 اور 52 رنز دے کر 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ ایک وکٹ پینسر کے حصے میں آئے۔ پاکستان اور انگلینڈ  نے میچ  کیلئے ٹیم میں 1-1 کھلاڑی کی تبدیلی کی تھی  میزبان ٹیم اعزاز چیمہ  کی جگہ جنید خان اور مہمان ٹیم پینسر کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker