کھیل

پاکستان نے چاروکٹیں گنواکرایک سو پچیس رنز بنالئے

ابوظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن سینئر بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔۔ دن کے اختتام پر چاروکٹیں گنوا ایک سو پچیس رنز بنالئے ہیں۔ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ستائس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔ ایلسٹر کک چورانوے،جوناتھن ٹروٹ چوہتراوراسٹیورٹ براڈ ناقابل شکست اٹھاون رنزبنا کرنمایاں رہے۔۔ ستررنز کے خسارے کا شکار پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا اور چار اہم بلے باز چوّن کے اسکور پرآؤٹ ہوگئے۔۔ جس کے بعد اظہرعلی اوراسد شفیق کی اکہتررنزکی شراکت نے پاکستان کو مزید نقصان سے بچائے رکھا۔ اظہرچھالیس اوراسد  پینتیس رنز بنا کر کريز پرموجود ہيں۔۔ انگلينڈ کے مونٹي پنيسرنے تين اورگريم سوان نے ايک کھلاڑي آؤٹ کيا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker