پاکستانتازہ ترین

جسٹس دوست محمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آ باد(آئی این پی )جسٹس دوست محمد خان سے سپریم کورٹ کے جج جب کہ جسٹس فصیح الملک نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔ جمعہ کو جسٹس دوست محمد خان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس دوست محمد خان سے حلف لیا۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس میاں فصیح الملک نے پشاور ہائی کورٹ کے 21 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔گورنر ہاو¿س پشاور میں ہونے والی تقریب میں گورنر خیبر پختون خوا شوکت اللہ نے جسٹس فصیح الملک سے حلف لیا۔واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے دوست محمد خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظور دی تھی جب کہ دوست محمدخان کی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے تقرری کے بعد سینئر ترین جج جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاورہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبان‘ سینئر وکلاءسمیت اعلیٰ عدالتی حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button