کھیل

ہمارا جذبہ ہماری جیت کا باعث بنا، مصباح الحق

ابوظہبی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے،اور ٹیم کو اس جیت کی شدت سے ضرورت تھی۔ انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم جب ایک یونٹ ہوکر کھیلتی ہے تو فتح ضرور ملتی ہے، انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی کھلاڑیوں نے پورے جذبے کے ساتھ کھیلا اور سیریز اپنے نام کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل اور عبدالرحمان نے ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ دوسری جانب انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس نے شکست پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالروں کی شاندارکارکردگی کے بعد ہم میچ میں کامیابی کیلئے پرامید تھے تاہم بیٹسمینوں نے بدقسمتی سے اس موقعے کو گنوا دیا، پاکستان نے ان سے بہتر کھیل پیش کیا خصوصاً عبدلرحمان اور سعید اجمل نے میچ وننگ پرفارمنس دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker