پاکستانتازہ ترین

پنجاب، خیبر پختونخواہ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے لئے پنجاب، خیبر پختونخواہ میں مزید بارش جبکہ گلیات اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے جاتی سردی لوٹ آئی۔اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد،سیالکوٹ،گوجرانوالا،جہلم،پشاور،اٹک،مردان سمیت دیگر شہروں میں بوندا باندی دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہی۔ مالاکنڈ ڈویژن میں مالم جبہ ،کالام، میاندم اور چترال میں چار روز سے برف باری جاری ہے جس سے لواری ٹنل سمیت متعدد راستے بند ہیں۔سوات سمیت مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے ۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے میں وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  نامورفنکارقاضی واجد انتقال کرگئے

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker