کھیل

پاکستان کی بالنگ کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، ذکا اشرف

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے، کہتے ہیں پاکستان دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور یہ بات انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد سب کے سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ان کی خواہش ہے کہ قومی ٹیم عالمی کپ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مصباح الحق ٹیم کی قیادت احسن طریقے سے کررہے ہیں امید ہے کامیابی کا تسلسل برقرار رہے گا۔ ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان کی بالنگ کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، بیٹنگ میں کچھ خامیاں ہیں ان میں بہتری آتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت میں شامل ہو رہے ہیں نہ ہی بلاول وزیر خارجہ بن رہے ہیں،گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker