پاکستانتازہ ترین

سابق چیف جسٹس سمیت چار ججوں کیخلاف دائر ریفرنس واپس

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے سپریم کورٹ پاکستان کے سابق چیف جسٹس سمیت 4جج صاحبان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جولائی 2013 میں دائر شدہ ریفرنس واپس لے لیا ہے۔صدر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن عابد ساقی کی جانب سے سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 12 فروری2014 کے جنرل ہاﺅس میں پیش کردہ قرارداد کے تناظر میں ان جج صاحبان کے خلاف دائر ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بار کے نائب صد ر چودھری غلام سرور نہنگ کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ عشائیہ میں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ساتھ عدالت عظمیٰ کے دیگر معزز جج صاحبان اور باالخصوص ریفرنس میں شامل دو فاضل جج صاحبان نے شرکت کی۔ بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ بار اور بنچ کے مثبت اور مضبوط تعلقات پر یقین رکھا ہے اور بنچ کے ہر اچھے اقدام کو سراہا ہے۔ اسی تناظر میں جنرل ہاﺅس نے قرارداد کو منظور کرتے ہوئے مذکورہ ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  یومِ حرمتِ رسول پَرپُر تشدّد احتجاج

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker