پاکستانتازہ ترین

بادی النظر میں مہمند ایجنسی واقعہ ساتھیوں کی زیرحراست ہلاکت کا ردعمل ہے : تحریک طالبان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے کہاہے کہ اخلاص اور سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات شروع کیے ، ساتھیوں کے زیرحراست قتل کی وجہ سے مہمندایجنسی میں ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ ہواتاہم عمرخراسانی سے تاحال رابطہ نہیں ہوپایا، آخری بات چیت کریں گے کہ حقیقت کیاہے ؟ مقامی میڈیا کے مطابق ٹی ٹی پی کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہاہے کہ کراچی میں آج دو ، گذشتہ روز پانچ اور نوشہرہ میں 16ساتھیوں کی ہلاکت افسوسناک ہے ، لگتاہے کہ مہمندایجنسی والوں نے جوابی ردعمل میں کارروائی کی تاہم ابھی تک مہمندایجنسی والوں سے رابطہ نہیں ہوا۔ اُنہوں نے کہاکہ ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف طالبان ساتھیوں کو ماراجارہاہے ، طالبان کیخلاف آپریشن مذاکرات پر سوالیہ نشان ہے ، اپنے کمیٹی اراکین سے بات کی اور کہاہے کہ حکومتی کمیٹی کے سامنے معاملہ اُٹھائیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button