علاقائی

سرگودھا:دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت بھاری قیمت چکا رہاہے

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹر﴾دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان دنیا کی سلامتی، امن وامان کے قیام ، خوشحالی، بہتری اور ترقی کے حوالہ سے بہت بھاری قیمت چکا رہاہے، پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے ملک میں جمہوریت کی بحالی ممکن بنادی جس کے نتیجہ میںادارے مضبوط ہوئے، ترقی اور بہتری کا سفر بھرپور انداز میں جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما، معروف قانون دان اور سابق امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی حافظ رائے عبدالرحمٰن ساہی نے اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں عوامی سہولت اور خوشحالی کو مقدم رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام کیا، وطن عزیز میں جمہوریت کی بحالی اور عوام کو دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہمیشہ پہلے سے بڑھ کر جدوجہد کی گئی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کے نظریہ سے روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی بھرپور انداز میں مصروف عمل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں،میاں یاورزماں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker