پاکستانتازہ ترین

پاک فوج نے بھمبھر میں بھارتی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)پاکستان نے بھمبر کے علاقے میں کنٹرول لائن پر بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا۔ طیارہ پاکستانی علاقوں کی تصاویر لے رہا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون طیارہ بھمبر کے قریب کنٹرول لائن پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا جسے فوجی جوانوں نے نشانہ بنایا۔ طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور جاسوسی پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker