پاکستان

دفاع پاکستان کونسل کے3رہنماؤں پراسلام آبادداخلے پرپابندی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفاع پاکستان کونسل کے 3اہم رہنماؤں پر اسلام آباد میں اخل ہونےپر ایک ہفتے کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ پابندی اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی ہے ، جن رہنماؤں کو مرکزی دارالحکومت میں  آنے سے روکا گیا ہے ان میں جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید، جماعت اہل سنت کے سربراہ احمد لدھیانوی اور عبدالرزق ڈھلوں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی مبینہ بحالی کے خلاف 20فروری کو آبپارہ چوک میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے، 2 روز قبل امریکاکی جانب سے دفاع پاکستان کونسل کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بین الاقوامی چارٹر پر عمل کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل میں شامل کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: سندر فیکٹری حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار، اعلی حکام کو بھجوا دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker