تازہ ترینکھیل

پاکستان کی کرکٹ کو ٹھیک ہونے میں 8 سال لگیں گے: نجم سیٹھی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا بیڑہ غرق پچھلے پندرہ سال سے ہو رہا ہے اسے ٹھیک ہونے میں مزید آٹھ سال لگیں گے یعنی آئندہ ایک نہیں 2 ورلڈکپ ایونٹس میں پاکستان کرکٹ اور ٹیم کا اللہ ہی حافظ نجی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چڑیا والے بابا نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ پر ایسا حیران کن بیان دیا کہ گویا سب کی سیٹی گم ہو گئی۔ کہتے ہیں کرکٹ اور ٹیم سن 2000 سے تباہی کا شکار ہے اور اس سے ابھی کوئی خیر کی امید نہیں لگائی جا سکتی۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کے ڈان نے آئندہ 2 ورلڈ کپ ایونٹس تک خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ کہتے ہیں کہ کرکٹ میں خرابیاں اور خامیاں اتنی ہیں کہ انہیں دور کرنے کے لیے سات سے آٹھ سال لگ سکتے ہیں۔ نجم سیٹھی کے اس بیان بلکہ فرمان سے کرکٹ دیوانے بھلے مایوسی کی تصویر بن جائیں لیکن سیاسی پیشگوئیوں میں مشہور سابق چیئرمین نے اپنے ٹیم ممبر یعنی \”خلیفوں\” کو آٹھ سالہ لمبی اننگز کی خوشخبری ضرور دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی،23 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker