تازہ ترینکھیل

اولمپکس ہاکی:پاکستان اورجنوبی افریقہ آج مد مقابل

لندن(نمائندہ سپورٹس ) لندن میں ہونے والے اولمپکس گیمزمیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق02:30منٹ پرشروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم ہاکی ایونٹ میں اب تک مجموعی طور پر3میچز کھیل چکی ہے۔پاکستانی ٹیم نے اپنا پہلا میچ اسپین کے خلاف1،1سے برابر کیا جب کہ دوسرےمیچ گرین شرٹس نے ارجنٹائن2کے مقابلے میںصفر گول سے شکست دی تھی تاہم تیسر ےاوراہم ترین میچ میں میزبان برطانیہ نےپاکستان کو1-4گول سے ہرایا۔ گروپ اے میں پاکستانی ٹیم نے اب تک 3میچز میں چار جب کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ نےسات سات پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
خیال رہے کہ گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سے اپنے دونوں میچز اچھے مارجن سے جیتنے ہوں گےورنہ گرین شرٹس ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے سے محروم ہوسکتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نیوزی لینڈنے عالمی چیمپئن بھارت کو وائٹ واش کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker