تازہ ترینکھیل

اذلان شاہ کپ سے قبل ہاکی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

pakistan hockyکراچی (نمائندہ سپورٹس) عالمی اور ایشیائی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم کی انتظامیہ بعض کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ مارچ میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم کے دو سے تین کھلاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ٹیم آفیشلز نے9 اے سائیڈ میلبورن ہاکی چیمپئنز ٹرافی اور قطر ایشین چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ رپورٹ تیارکی ہے جس میں تین کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی چند دن آرام کے بعد مختلف ملکوں میں ہاکی لیگ کھیلنے جائیں گے ان میں بعض کھلاڑی بھارت میں لیگ کھیلنے جائیں گے جبکہ چند کھلاڑی ملائیشیا، انگلینڈ اور ہالینڈ میں لیگ کھیلیں گے۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ فروری کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوگا جس میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، بھارت کے خلاف ہوم اوربھارتی سرزمین پر ہونے والی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے آفیشلز ورلڈ کپ اور ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے ایک مضبوط اور متوازن ٹیم کی تشکیل کے لیے حکمت عملی طے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور میں پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker