تازہ ترینکھیل

اولمپک ہاکی: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سخت مقابلےکے بعد شکست دیدی

لندن(نمائندہ سپورٹس) لندن اولمپکس مینز ہاکی ایونٹ کے گروپ اے میں شامل پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنا چوتھا میچ جنوبی افریقا سے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا ہے ۔ کھیل کے ابتدائی منٹ میں جنوبی افریقی کھلاڑی تھارن ٹن میک ڈیڈ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے سبقت دلا دی تھی لیکن پاکستان کے کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری پاکستان کی جانب سے حسیم خان نے دو،سہیل عباس، وسیم احمد اور شفت رسول نے ایک ایک گول کیا۔ آخری راؤنڈ میچ میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے منگل کو کھیلا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے معصوم لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں. ندیم عباس ربیرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker