تازہ ترینکھیل

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گوکہ پاکستان نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے شکست دی اس کے باوجود وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کرسکا تھا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 150رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر117 رنز بناسکی۔ آسٹریلیا کو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے 112 رنزبنانے تھے اور اس طرح پاکستان سے شکست کھانے کے باوجود آسٹریلیا نے گروپ ٹو سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔گروپ ٹو کے دوسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 153 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کو 122 بنانا ضروری تھے جو اس نے 17 ویں اوور میں بنالیے۔ اس طرح پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی کا ایشین گیمز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker