پاکستانتازہ ترین

پشاور میں موبائل کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کاآغاز

پشاور(مانیٹرنگ سیل) پشاور کے شہریوں کےلئے خوشخبری ہے کہ ٹریفک پولیس پشاور نے موبائل کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کاآغاز کردیا ہے۔ اب ڈرائیونگ لائسنس بنانے کےلئے دفاتر کے چکر لگانے کی ہرگز ضرورت نہیں ۔ اب اہم شاہراہوں پر ہی ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ممکن ہو گیا ہے۔ پشاورمیں گاڑیاں چلانے والے 90 فیصد ڈرائیورز لائسنس یافتہ نہیں جس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے موبائل کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کا آغاز کردیاہے جس کے تحت اب جو ڈرائیور بغیر لائسنس کے پکڑا گیاتو اسے جرمانے کی بجائے لائسنس بنواناپڑے گا۔ جو بھی پکڑاگیا اسے جرمانہ نہیں ہوگا۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق یونٹ کا دائرہ کار نہ صرف اہم شاہراہوں بلکہ تعلیمی اداروں تک پھیلایاجائے گاجہاں کالجز اور یونیورسٹیز میں ہی لائسنس کااجراءہوگا۔ ناخوانداہ ڈرائیوروں کوسگنلز سمیت دیگر آگہی بھی دی جائے گی۔ موبائل یونٹ چند ماہ بعد نافذ ہونے والے ٹریفک وارڈن سسٹم کا ایک حصہ ہے۔ یونٹ کے بعد جرمانہ وصولی کے بوسیدہ طریقہ کار کو بھی جدید نظام میں تبدیل کیاجائے گا جس کے تحت ٹریفک پولیس اہلکار کمپیوٹرائزڈ طریقے سے جرمانے وصول کرے گی جس کا باقاعدہ رکارڈ بھی محفوظ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!