پاکستانتازہ ترین

ارجنٹائن کی پاکستان کوہائیڈل پاوراورمیٹروبس منصوبوں میں تعاون کی پیشکش

pakistanاسلام آباد(بیورو رپورٹ)ارجنٹائن نے پاکستان کوہائیڈرل پاورمنصوبوں اوراس کے ساتھ ساتھ حکومت کے تجویزکردہ میٹروبس منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے ،یہ پیشکش ارجنٹائن کے سفیرروڈولفرمارٹن سراویانے وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارسے ان کے فترمیں ملاقات کے دوران کی ۔جاری بیان کے مطابق ارجنٹائن کے سفیرنے اسحاق ڈارکووزارت خزانہ کامنصب سنبھالنے پرمبارکباددی اورحکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری کے اقدامات کوسراہا۔اس موقع پرارجنٹائن کے سفیرروڈلفرنے کہاکہ ان کاملک ہائیڈل پاورمنصوبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہے اوراس کے ساتھ ساتھ حکومت کے تجویزکردہ میٹروبس منصوبے میں بھی معاونت کیلئے امادہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button