تازہ ترینکھیل

قومی انڈر 19 كركٹ ٹیم ایشیا كپ میں شركت كے بعد وطن واپس پہنچ گئی

لاہور: پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر ٹیم کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے میڈیا سے بات كرتے ہوئے كہا كہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ٹیم كی كاركردگی بہتر رہی، ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے كھلاڑیوں كے تجربے اور اعتماد میں اضافہ ہوا اور ٹیم انڈر 19 ورلڈ كپ میں  بھی بہتر كاركردگی كا مظاہرہ كرے گی۔ انہوں نے بتایا كہ ٹیم نے مسلسل 18 میچز جیتے جس سے ٹیم كا مورال بلند ہوا۔ اس موقع پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم كے كوچ اعظم خان نے كہا كہ ایشیا كپ میں  بھارت سے لیگ میچ جیتے لیكن فائنل میں قسمت نے ساتھ نہ دیا اور ہم ہار گئے۔ انہوں نے كہا كہ ٹورنامنٹ میں كھلاڑیوں كی پرفارمنس شاندار رہی اور قومی ٹیم كو صرف ایک میچ میں شكست ہوئی۔ واضح رہے كہ ایشیا كپ  میں پاکستان، بنگلادیش، بھارت، سری لنكا، نیپال، یو اے ای، افغانستان اور ملائیشیا كی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میں قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button