تازہ ترینکھیل

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خطرناک ٹیم ہے،شین واٹسن

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شین واٹسن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خطرناک ٹیم ہے اور ان کی بولنگ بیحد متوازن ہے تاہم آسٹریلوی ٹیم دوسرے میچ میں ضرور کم بیک کرے گی۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شین واٹسن کا کہنا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں یک طرفہ شکست مایوس کن ہے۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی انتہائی خطرناک ٹیم ہے۔اس نے ہمیں کھیل کے ہرشعبے میں آؤٹ کلاس کردیا۔  شین واٹسن نے کہاکہ پاکستان کی بولنگ بیحد متوازن ہے۔اس میں ہرقسم کی ورائٹی موجود ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اگر عمرگل اور سہیل تنویر نے نئی گیند کے علاوہ اختتامی اوورز میں گیند کو عمدگی سے سوئنگ کرایا۔وہیں اسپنرز حسب معمول خطرناک ثابت ہوئے۔ آل راوٴنڈر شین واٹسن نے کہاکہ ابھی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا چیلنج ہمارے سامنے ہے۔اس لئے شکست کو بھلاکر فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔بقیہ دومیچز کیلئے بریڈ ہوگ کو ضرور شامل کیا جائے گا۔وہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے بحران کے ذمہ دارحکمران ہیں  : شاہ محمود قریشی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker