تازہ ترینکھیل

دورہ بھارت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان، آفریدی ون ڈے ٹیم سے باہر

لاہور(نمائندہ سپورٹس) دسمبرکے اختتام پرشروع ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریزمیں ایک روزہ میچزسمیت ٹی ٹوینٹی مقابلوں کے لئے پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیاگیاہے۔ توقعات کے مطابق اسٹار آل رائونڈرشاہد خان آفریدی ون ڈے اسکواڈ کے لئے فائنل الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں البتہ انہیں ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ بنایاگیاہے۔ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی قیادت بدستورعبدالحفیظ کو ہی سونپی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیلکٹرزکی جانب سے 22کھلاڑیوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیاگیا ہے۔ چیف سلیکٹراقبال قاسم نے نیوزکانفرنس میں بتایاکہ انڈیاجانے والی ٹیم میں ذوالفقاربابر، عمراکمل، عمیرعلی، سعیداجمل، اسدعلی، احمدشہزاد، سہیل تنویر، اظہرعلی، یونس خان، عمر گل، عمران فرحت،مصباح الحق،وہاب ریاض،محمدعرفان،جنیدخان،کامران اکمل شامل ہیں۔ آفریدی کو ون ڈے اسکواڈ میں نہ رکھنے سے متعلق سلیکٹرزنے کہاکہ ٹی ٹوینٹی میں ان کی پرفارمنس کو دیکھ کرون ڈے کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  شورکوٹ :قائم ڈسپنسری کو5 سال کاعرصہ بیت جانے کے باوجود آج تک عملہ تعینات نہ ہوسکا

شاہد آفریدی کو ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کے لئے شامل رکھا گیاہے جب کہ وہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔عبدالرزاق کی عدم شمولیت کے متعلق سلیکٹرنے کہاکہ ہم مستقبل کو سامنے رکھ کر ٹیم بنا رہے ہیں۔ حالیہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیصل آبادکی جانب سے 15وکٹیں حاصل کرکے اعلی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسدعلی اور7میچزکھیل کر11وکٹیں لینے والے طویل القامت محمدعرفان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی ہائی کمیشن کی مشاورت سے پہلے ہی پاک بھارت سیریزکے لئے ویزہ پالیسی کا اعلان کر دیاہے جس کے تحت پاکستانی شائقین 3نامزد ٹریول ایجنٹس کے ذریعے ہی ٹکٹس اورویزے حاصل کئے جا سکیں گے۔ ٹکٹس کی قیمت 2ہزارسے 15ہزارروپے تک رکھی گئی ہیں جب کہ ٹکٹوں اورویزے کے لئے درخواستیں 15دسمبرتک دی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کی والدہ محترمہ کی وفا ت پراظہارتعزیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker