تازہ ترینعلاقائی

پاکستان علما کونسل ضلع اوکاڑہ کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے ہال میں تاجدارختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) پاکستان علما کونسل ضلع اوکاڑہ کے صدر صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے ہال میں تاجدارختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، مرکزی چیئرمین پاکستان علما کونسل / وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمود اشرفی نے خصوصی شرکت کی، کانفرنس کے اختتام پر علامہ طاہر محمود اشرفی نے جرنلسٹ محمدمظہررشید چودھری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے عدالت کے فیصلے عدالت کو اوراحتساب کے فیصلے نیب کو کرنے دیے، انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاک فوج سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی ،علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 11 جماعتوں کا اتحاد کرپشن بچاؤ پروگرام ہے 11 جماعتیں بعد میں 11 افراد رہ جائیں گے،مولانا عادل خان کا قتل اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی کارروائی ہے ، سندھ حکومت کی طرف سے مولانا کو سکیورٹی نہ دینے کی تحقیقات اورقاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ،ممتاز عالم دین مولانا عادل کی شہادت پر گہرا دکھ ہے لیکن ہم سب کو اپنے لیول پر بھی سیکورٹی پر توجہ دینی چاہیے ،افغانستان میں امن مذاکرات شروع ہونے کے بعد بھارت دشمن قوتوں کیساتھ ملکر پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے ،نواز شریف کی حکومت میں قادیانیوں کے حق میں قانون سازی ہوئی ،لیبیا شام میں فوج کو کمزور کر کے تباہ کیا گیالیبیا میں سب حالات ٹھیک تھے لیکن جب عوام کو فوج کے خلاف کیا گیا تو حالات سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ علماءسے سوال کرتاہوں کہ نواز شریف کے دور میں محفوظ تھے یا اب ہیں نواز شریف کے دور میں مدرسوں پر چھاپے پڑتے تھے علما کو قید کیا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص پاک فوج اور سلامتی اداروں کے خلاف بات کرتا ہے وہ مودی کے بیانے پر ہے جو اس بیانیے پر ہے وہ بھارت اور اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے لیے کئی لاکھ ڈالرز لگا رہا ہے اور منظم سازش کے تحت پاکستانی سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شرپسندوں نے 20 سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کیا علامہ طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام جید علما کو سیکیورٹی فراہم کرے جبکہ ہم سب نے ملکر فرقہ واریت اور انتشار کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے٭

یہ بھی پڑھیں  چھانگامانگا: تعلیم پر ٹیکس لگاکر ارباب اقتدار نے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا، سیدجوادالحسن

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker