تازہ ترینکھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

ابوظہبی(مانیٹرنگ سیل) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا۔ ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ آج سیریز اپنے نام کرنے کے لئے دونوں ٹیمیں شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ مصباح الحق کی عدم موجودگی میں شاہد آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button