تازہ ترینکھیل

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیرکسی نقصان کے 15 رنز بنالئے، 319 رنز کی برتری حاصل

ابوظہبی (مانیٹرنگ سیل) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنا کر 319 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز 566 رنز 3کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر فالوآن کا شکار ہو گئی تاہم پاکستان نے فالو آن کھلانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تیسرے دن کے اختتام تک 15 رنز بنا لئے ہیں۔ محمد حفیظ 5 اور اظہر علی 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔  قبل ازیں میچ کے آغاز پر پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو احمد شہزاد، مصباح الحق اور یونس خان کی سنچریوں کی بدولت 566 رنز بنائے۔ یونس خان نے کیرئیر کی 28 ویں اور مسلسل چوتھی سنچری سکور کی۔ مصباح الحق نے بھی مسلسل چار اننگز میں تیسری سنچری سکور کی جبکہ ٹیم کے پہلے پانچ بلے بازوں کی جانب سے انفرادی طور پر 80 سے زائد رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔  نیوز لینڈ کے باﺅلرز کی طرح بلے باز بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پاکستان کے 566 رنز کے جواب میں پوری ٹیم محض 262 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر لیتھم نے 103 رنز بنائے تاہم ٹیم کو فالو آن سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button