پاکستانتازہ ترین

پاکستان حیرت انگیز موسمی تبدیلیوں کی زد میں

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾پاکستان حیرت انگیز موسمی تبدیلیوں کی زد میں عالمی موسمی تغیر و تبدل سے سب سے زیادہ متاثر ہو نے والا ملک بھی پاکستان قرار پایا عالمی ادارہ برائے موسمیات امریکہ کی جانب سے برطانوی اور امریکی سائنسدانوں کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں بین الاقوامی طور پر عالمی ممالک کے موسموں میں حیرت ناک تغیر و تبدل کی پیش گوئی کرتے ہو ئے بتایا کہ آئندہ چند مہینوں میں عالمی موسم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہو نے کا امکان ہے اور اس تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو نے والاملک پاکستان ہے جہاں گرمی کا دورانیہ حیرت انگیز طور پر 4ماہ سے بڑھ کر 8ماہ تک محیط ہو گا جبکہ سردی کا دورانیہ کم ہو کر صرف1ماہ ہو نے کے امکان کو ظاہر کیا گیا جبکہ اس سال مون سون کی بارشیں بھی25فیصد سے بڑھ کر40فیصد تک زیادہ ہو نے سے پاکستان میں 2کروڑ افراد کے شدید متاچر ہو نے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جبکہ ایشیائی ممالک میں سری لنکا ،بنگلہ دیش ،بھارت،نیپال اور پاکستان سمیت درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ سے بھی بڑھنے اور مون سون کا سلسلسہ بھی جلد شروع ہو کر شدید بارشوں بارے پیشن گوئی کی گئی ہے جبکہ لاطینی امریکہ اور سائبیریا جیسے سرد ممالک میں بھی سردیم کی شدت بدرجہ کم ہو نے سے ان ممالک سردی کی شدت میں نمایاں کمی ہو نے بارے بتایا گیا ہے جبکہ خلیجی ممالک میں بھی درجہ حرارت میں بھی اضافہ اوربارشوں میں 15فیصد تک اضافہ بارے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker