پاکستانتازہ ترین

ملک بھرمیں24گھنٹوں کےدوران موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان

لاہور( نمائندہ خصوصی) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم ملتان ڈویژن،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن اور مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ بارخان 04اور ہنزہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:پارٹی فیصلوں میں میرٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے، پی پی رہنماء چودھری عاصم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker