تازہ ترینکھیل

بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں ہرانے کے بعد پاکستان گروپ ٹو میں پہلی پوزیشن پرآ گیا

کولکتہ (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو بنگلا دیش کیخلاف میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں بنگلا دیش کیخلاف گروپ ٹو کے میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان گروپ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کے 19گیندوں پر انچاس رنز بنائے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ بڑا ایونٹ ہے اور مجھے ذمہ داری لینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پرفارمنس ہمیشہ میچ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button