تازہ ترینکھیل

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کردیا

ہرارے: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 15سکور سے شکست دے کر سریز 2-0سے اپنے نام کرلی ہے ۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے جس میں عمر اکمل 38 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ کوئی بھی کھلاڑی ہاف سینچری عبور نہیں کرسکا۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 121سکور ہی بنا سکی۔پاکستانی باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کے پہلے چار کھلاڑیوں کو ڈبل فگر تک پہنچنے نہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر محض دو ہی سکو ر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں،اس سے قبل پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی شاہد آفریدی نے دو ہی رنز بنائے تھے۔قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیالیکن احمد شہزاد زیادہ دیر اپنے قدم وکٹ پر جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور تناشے کی گیند پر 7رنز پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے اور اسی طرح محمد حفیظ بھی جم کر کھیل پیش نہیں کر سکے جونگ وی کی گیند پر 17 سکور پر کیچ آوٹ ہو ئے،شعیب ملک بھی 15 رنز پر کریمر کی گیند پر سکندر رضا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو ئے ، شعیب مقصود بھی 26 رنز ہی بناسکےاور پولین لوٹ گئے،محمد رضوان 16 رنز پر آوٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل38اور عماد وسیم 13رنز کے ساتھ نٹ آوٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے ۔ جواب میںزمبابوے نے 137رنز کے تعاقب میں بلے بازی کا آغاز کیا تو پاکستانی باﺅلرز نے عمدہ باﺅلنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے شروع میں ہی وکٹیں حاصل کرلیںاور زمبابوے کے پہلے چار کھلاڑیوں کو ڈبل فگر تک پہنچنے کا موقع ہی نہ دیا ۔زمبابوے کے مسکازا 14گیندوں پر 9رنز بنا کر محمد عرفان کے گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔سی جے چھیبا 7گیندوں پر 3سکور بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔سی آر وائن 3گیند وں پر ایک سکور بنا کر صہیب مقصود کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوئے ۔آر متمبامی 9گیندوں پر 3سکور بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔سکندر رضا 36گیندوں پر36رنز بنا کر عمران خان کے ہاتھوں بولڈ ہو ئے ۔چگم بورا 8گیندوں پر 17سکور بنا کر محمد عرفان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔لیوک جونگ وے 7گیندوں پر8سکور بنا کر عمران خان کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔ زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنا سکی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button