تازہ ترینکھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان بنگلہ دیش کو ہراکرسپرایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

پالی کیلے میں ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی گروپ ڈی کے پول میچز میں میچ میں پاکستان نے عمران نذیر کی دھواں دھار بیٹنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کا سپر ایٹ میں جانے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ میں رسائی حاصل کر لی ۔ پاکستان نے 176 رنز کا ٹارگٹ  49 اور میں پورا کر لیا۔پاکستان نے بنگلہ دیش کے دئے گئے ایک سو چھہتر رنز کا تعاقب بڑی سرگرمی سے کیا پاکستان کے دونوں اوپننگ بیٹسمینوں نے بنگلہ دیش کے بائو لروں کی جم کر پٹائی کی عمران نذیر نے چھتیس گیندوں پر بہتر رنز بنائے وہ ابوالحسن کی گیند پر مشفق الرحیم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔ کپتان محمد حفیظ نے سینتالیس گیندوں پر پینتالیس رنز بنائے انہیں بھی ابوالحسن کی گیند پرمتبادل کھلاڑی فرہاد رضا نے کیچ کیا۔ ناصر جمشید اور کامران اکمل نے بالترتیب انتیس اور بائیس رنز بنائے ۔ ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف دیا تھا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب ال حسن چوراسی رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ پھر شکیب ال حسن نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے چوون گیندوں پر چوراسی رنز بناکر بنگلہ دیش کا اسکور مقررہ اوورز میں ایک سو پچھہتررنز تک پہنچا دیا۔ پاکستانی فیلڈرز نے بھی بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے متعدد کیچز چھوڑے۔ پاکستان کی جانب سے یاسرعرفات نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا، شہباز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker