پاکستانتازہ ترین

مقبوضہ جموں کشمیر ایک بار پھر پاکستانی پرچموں سے سج گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ جموں کشمیر ایک بار پھر پاکستانی پرچموں سے سج گیا،کرفیو کے باوجود حریت رہنما آسیہ اندرابی نے پاکستانی پرچم لہرادیا۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی۔ سری نگر میں کشمیری حریت پسند رہنماء آسیہ اندرابی نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم لہرادیا۔ یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد تقریب میں آسیہ بی بی سمیت کئی خواتین نے پاکستان سے محبت کے اظہار میں ملی نغمے بھی گائے۔ ادھر قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی سمیت کئی حریت رہنماؤں کو گرفتار اور گھروں میں نظر بند کردیا،جبکہ وادی میں اضافی نفری تعینات کرکے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دو شریفوں میں گڑ بڑ ہوئی تو شریف سویلین کا ساتھ دیں گے ،محمود اچکزئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker